You are here
Home > پا کستا ن > پاک چین دوستی کی ایک اور لازوال مثال ۔۔۔!!! ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا

پاک چین دوستی کی ایک اور لازوال مثال ۔۔۔!!! ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب مواصلات تک ہی محدود نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غربت کا خاتمہ خیبر پختونخواہ میں ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں ترقی

کے نئے مواقع پیدہوں گے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے بننے والا ایم ایل ون ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔کراچی سے لاہور ٹرین 8گھنٹوں میں پہنچ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا مشن انڈسٹرئلائزیشن ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ افغانستان میں امن سے وسطی ایشیا تک تجارت شروع ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانوی ایکسپورٹ فنانس نے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی حد 1.5 بلین پونڈ مقرر کردی ہے، برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نےگزشتہ 2 سال میں سرمایہ کاری کی حد 3 گنا کردی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان پرہمارے اعتماد کی علامت ہے اور اس سے دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی خواہش کی تکمیل ہوگی۔کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ اقدام سےدونوں ممالک کےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے، پاکستان کی کاروباری برادری معاشی خوشحالی کے سفر میں برطانوی شراکت سے فائدہ اٹھائے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، برآمدات کی یہ شرح جولائی 2019 اور مارچ 2020 تک ہے، اعلان سے دونوں ممالک کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔


Top