You are here
Home > پا کستا ن > کیسز میں اضافہ ۔۔۔!!!کون سی چیز کورونا پھیلانے کی وجہ بن رہی ہے؟ آنکھیں کھول دینے والی تفصیلات

کیسز میں اضافہ ۔۔۔!!!کون سی چیز کورونا پھیلانے کی وجہ بن رہی ہے؟ آنکھیں کھول دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹر پر ایک گراف شیئر کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کورونا کے کیسز کم ہوگئے تھے اور ایک دن میں 8 تک محدود ہوگئے تھے لیکن

اب یہ کیسز 39 تک پہنچ گئے ہیں۔ یعنی وفاقی دارالحکومت میں 6 ستمبر کو کم ترین یعنی 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 13 ستمبر کو یہاں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔حمزہ شفقات کے مطابق کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ہر کیس کو ٹریس کیا ہے۔ حال ہی میں جن کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ان میں سے 80 فیصد ہسپتالوں کے ذریعے پھیل رہے ہیں۔ اس لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کےلیے بند کیے گئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر یعنی آج سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں تدریسی عمل مختلف فیز میں شروع ہوگا۔سعید غنی نےبتایا کہ پہلےفیزمیں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں، دوسرے اور تیسرے فیز میں مرحلہ وار چھٹی سے آٹھویں کلاسز شروع ہوں، اس کے بعد پری پرائمری سے پرائمری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ، سول، صوبائی انتظامیہ کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، مانیٹرنگ ٹیمیں منگل سے اسکولوں کے وزٹ کریں گی، اگر کسی اسکول، علاقے میں کرونا پھیلنے کی اطلاعات ہوئیں تو اسے بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون کے بغیر ہم اسکولز میں کرونا پھیلنے نہیں روک سکتے، والدین اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول بھیجیں اور ماسک پہنچائیں، بچوں کو 5 سے 6 بار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی تاکید کریں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کو گھر سے پانی اور لنچ دے کر بھیجیں اور تاکید کریں کہ بچے باہر سے کچھ نہ لیں، والدین بچوں کو ایک دوسرے سے فاصلے کی بھی تاکید کریں۔وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے سے کرونا وائرس کم ضرور ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا، کسی قسم کی لاپرواہی کرونا پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔


Top