You are here
Home > پا کستا ن > شیریں مزاری نے وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت کر دی

شیریں مزاری نے وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا کہ ملک میں بد فعلی کے کیسز میں غور کرنے کی ضرورت ہے، جان سے مارنے کی سزاء سے جرائم میں کم نہیں ہوتےہیں، کئی ممالک میں یہ سزاء نافذ العمل ہے لیکن اس سے جرائم میں کوئی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس

میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی سزاؤں پر غور کرنا چاہیے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ساری دنیا میں جان سے مارنے کی سزاء کو ختم کردیا گیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک میں یہ بھی تجربہ ہوچکا ہے کہ کیمانئی مواد سے “نامرد” کر دیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا ایسی سزاؤں سےکوئی خاطرخواہ کمی جرائم میں نہیں ہو سکی ہے ، اس کے لیے کوئی متبادل عمل کرنے کی ضرورت ہےجس کی وجہ سے ملزم ایسا گھناؤنا جرم کرنے سے قبل ہزار بارسوچے اور سزا کے خیال سے ہی اس کی روح کانپ جائے۔خیال رہے ملک میں بد فعلی کیس کے ملزمان کے بارے ردعمل میں کہا جا رہا ہے ایسے ملزمان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دینا چاہیئے ، یانامرد بنا دینا چاہیے لیکن ایسے لیکن ایسی سزاؤں کے لیے ملک میں قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔


Top