You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز۔خاتون ایم پی اے کے بھائی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، حیران کن اطلاعات

بریکنگ نیوز۔خاتون ایم پی اے کے بھائی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، حیران کن اطلاعات

خیرپورناتھن شاہ(ویب ڈیسک ) حیدرآباد پولیس نے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو کے بھائی سابق ڈی او فنانس پرویز چانڈیو کے بنگلے پر چھاپہ مارکر انکے ملازم اعجاز جکھرانی اور انکے دو رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے چھاپہ ایک گمشدہ خاتون کی بازیابی کیلئے مارا۔

دوسری جانب پرویز چانڈیو نے کہا کہ پولیس نے بغیر اطلاع اور مقدمے کے صبح چار بجے میرے بنگلے پرچھاپہ مارا ہے۔ دریں اثناء ٹھیکیدار سے اڑتیس لاکھ روپے نقد اور چیک بطور کمیشن لینے کی آڈیو اور وڈیو ریکا رڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعے پرانسداد بدعنوانی کورٹ حیدرآباد نے تحقیقات کرتے ہوئے دادو کے انجینئر پراونشل ہائی وے فتح محمد سنائی اور ٹینڈر کلرک حفیظ میمن کو سولہ اکتوبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ ٹھیکیدار فاروق ملک کے بھائی نے انسداد بدعنوانی کورٹ حیدرآباد میں پراونشل ہائی ویز کے انجینئر اور ٹینڈرز کلرک کیخلاف رشوت لینے کی پٹیشن داخل کرائی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے 1998 کی مردم شماری کی بنیادپر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے‘ بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے‘ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہوں گی اور مردم شماری کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) دے گی۔سندھ میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مدد نہیں کی جارہی ہے‘ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ ہمیشہ پی پی پی کی حکومت کے اوپر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے‘ آصف علی زرداری پر فرد جرم نئی بات نہیں ‘انہوں نے پہلے بھی کیسز کا بہادری سے سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔


Top