You are here
Home > پا کستا ن > عوام کیلئے خوشخبری ! شدید گرمی کےبعد موسم نے کروٹ بدل لی، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

عوام کیلئے خوشخبری ! شدید گرمی کےبعد موسم نے کروٹ بدل لی، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شام،رات کے وقت گرج چمک کیسساتھ بارش کا امکان ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پرگرج

چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام /رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ مٹھی میں 49، ڈپلو 21، لاڑکانہ 8، اسلام کوٹ 7، نگر پارکر 6، چھا چھرو، چھور ، پڈعیدن 3 اور میرپورخاص میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43، سبی 42، بہاوولنگر، اوکاڑہ، بہاولپور اور نور پورٹ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم آج شام /رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم آج شام /رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراوربالائی/ وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے، جمعہ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


Top