You are here
Home > بڑی خبر > ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

لاہور( نیوز ڈیسک) سانحہ گجر پورا میں اہم پیش رفت، ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سانحہ گجر پورا میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وقار الحسن شاہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے، جبکہ شفقت کا ڈی این اے بھی

متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے، شفقت ضلع بہاولنگر تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے، وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالوپر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شفقت کے پاس جو سم تھی وہ اسکے والد اللہ دتہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، سی ڈی آر کی مدد سے شفقت تک پہنچنے میں کامیابی ملی ، شفقت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مرکزی ملزم اسکا ساتھی ہے جو وارداتوں میں اسکے ساتھ ہوتا ہے، عابد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شفقت کے والد اللہ دتہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب اسی کیس میں ایک اور شخص کا بھیی تذکرہ مل رہا ہے جس کا نام عباس ہے اور وہ وقار الحسن کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے تاہم وقار الحسن کے بعد اب عباس نامی شخص نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اس حوالے سے عباس کا کہنا ہے کہ کام کے سلسلے میں ملزم عابد سے مسلسل رابطہ رہتا تھا، بارہ روز قبل بھی عابد سے بات ہوئی تھی میری تین بیٹیاں ہیں میں اس غلط کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، اگر میں ملزم ہوتا تو خود کو کبھی بھی پولیس کے حوالے نہ کرتا۔ دوسری جانب وقار الحسن کے بھائی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خبریں سراسر غلط ہیں کہ وقار الحسن کی کچھ روز قببل ضمانت ہوئی تھی، جس روز یئہ حادثہ ہوا وہ اس روز مجلس میں تھا، میں نے اس کی ویڈیوز بھی پولیس کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، وقار ریکارڈ یافتہ نہیں ہے، اس نے رینٹ اے موٹر سائیکل کا اکروبار شروع کیا تھا ایک شخص آیا وہ اس سے بائیک لے کر گیا اور واپسی پر کہا کہ بائیک چوری ہوگئی ہے تم، یہ دو بکریاں لے جاؤ، وقار بکریاں لے کر گھر آیا ہی تو پولیس میں ایف آئی درج کرا دی گئی جبکہ بعد میں پنچائیت نے فیصلہ دیا کہ وقار کے خلاف ایف آئی آر اسی شخس نے درج کرائی ہے جس نے اسے بکریاں خود دی، اس کے علاوہ وقار کوئی ریکارڈ یافتہ نہیں ہے۔


Top