شہبازگل نے مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے حیران کُن بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے مجھے جھوٹ بولنے والا”ڈو ڈو”بھلا دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ بولنے والے طوطے سے بھی بڑا جھوٹا قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے

رہنما حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے والد اور سابق وزیراعلی شہباز شریف نے ان کیلئے دعاؤں کی درخواست کی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بیٹے کسی سیاسی جرم میں نہیں بلکہ اربوں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ حمزہ شہباز کی بیل مسترد ہوچکی ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بھائی کی طرح انہیں بھی باہر بھیج دیا جائے باقی اللہ حمزہ کو شفا دے۔ ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ” آپ سےسوائے گھٹیا پن کے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے؟”۔ ان کی اس ٹویٹ پر تحریک انصاف نے ایک اور سیاسی رہنما کودے اور انہوں نے مریم اورنگزیب کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے لکھا کہ” میرے دوست کے پاس ڈوڈو نام کا ایک طوطا تھا جو بہت جھوٹ بولتا تھا، مجھے لگا وہ سب سے زیادہ جھوٹا ہے، آپ کو دیکھ کر مجھے ڈوڈو بھول گیا آپ تو رکھ رکھ کر جھوٹ بولتی ہیں”۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز جیل میں قید ہیں جہاں سے صوبائی اسمبلی آتے ہوئے ان میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔