You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کو قید کے دوران جو کھانا دیا جاتا اس میں ۔۔۔۔ مریم نواز کا تہلکہ خیز انکشاف

نواز شریف کو قید کے دوران جو کھانا دیا جاتا اس میں ۔۔۔۔ مریم نواز کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جیل میں اپنے والد کو دی جانے والی خوراک پر شبہات کا اظہار کر دیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا بھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے

نواز شریف کو NAB میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں ںے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپنے چچا زاد حمزہ شہباز کو حراست میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین حکومتی جبر قرار دیا۔ انہوں ںے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے باوجود حمزہ شہباز کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو NAB میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟”۔


Top