
لاہور (ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے، حمزہ کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو قید خانے میں کورونا ہو گیا،
میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2020
حمزہ نے مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے ٹیسٹ سےمتعلق تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ حمزہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اس لئے ان کو جیل ہسپتال منتقل نہیں کیا، وہ اپنی بیرک میں ہی موجود ہیں۔ اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کیا جائے، لاپرواہی سے صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے علاج کے لیے تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ حمزہ، نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونے کے جرم میں ناحق سزا پا رہا ہے، حمزہ شہباز بہادری سے نیب نیازی اندھیر نگری چوپٹ راج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بدترین سیاسی انتقام حمزہ شہباز کے عزم کو متزلزل نہ کرسکا۔