حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ نے جلتی پر تیل چھڑک دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اپنے بچوں اور خواتین کی خود حفاظت کریں ، نیازی کے نئے پاکستان میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں، حنا پرویز بٹ نے سیاسی بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔ حنا بٹ نے یہ بیان داغ کر موٹر وے کیس پر بیان دے کراپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویزبٹ نے کہا ہےکہ اپنےبچوں اورخواتین کی خود حفاظت کریں،نیازی کےنئےپاکستان میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ذرائع کے مطابق حنا پرویزبٹ کا کہنا ہے شکر گڑھ میں اوباش شخص نے دس سالہ بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال میں بھی خاتون سے ذیادتی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور خواتین کی خود حفاظت کریں۔۔ نیازی کے “نئے پاکستان” میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں۔۔ انہوں نے دوسرئ ٹوئٹ میں لکھا کہ “اللہ نے آج انصاف کر دیا۔۔احتساب عدالت نے احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا۔چیئرمین نیب میں اخلاقی جرات ہے تو استعفی دیکر گھر چلا جائے یا احد چیمہ سے معافی مانگے۔ کیا پگڑی اچھالنے والوں میں اخلاقی جرات ہے کہ احد چیمہ سے معذرت کریں؟؟ان کے ڈھائی سال کون واپس کرے گا؟