You are here
Home > پا کستا ن > ن لیگ کا مستقبل داؤپر۔۔۔!!! شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ ،(ن)لیگ سٹپٹا کر رہ گئی

ن لیگ کا مستقبل داؤپر۔۔۔!!! شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ ،(ن)لیگ سٹپٹا کر رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے، ن لیگ پتھر مارنے والی اورش لیگ سنگ تراش جماعت ہوگی،شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اور اب وہ پچھتا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہاکہ

پاکستان ریلوے نے کرا چی کو منی ہیڈ کوارٹرز بنانیکافیصلہ کیاہے، ریلوے کی آمدن میں اضافے کیلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کریں گے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو پیسے دینے کی بجائے پینشن والوں کو پیسے دیئے جائیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، عدالت کو جتنے بھی لوگ مطلوب ہیں وہ لندن بھاگے ہوئے ہیں،بانی ایم کیوایم،نوازشریف،اسحاق ڈار اور دیگر مفرور سب لندن میں جمع ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے، نواز شریف جیسے لوگوں کیلئے یہ افسوسناک ہو گا، یہ ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہے؟ اب تو عدالتیں کہہ رہی ہیں جو ہسپتال میں نہیں وہ کیسا بیمار ہے؟شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اب پچھتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کب ہوں گے؟ یہ معلوم نہیں، آٹے اورچینی کا معاملہ مس ہینڈل کیا، ہم خود ذمہ دار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 لاکھ انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں، 72 گھنٹوں میں دلخراش واقعے کے ملزمان تک پہنچ گئے، ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، متاثرہ خاتون سے بات ہوئی، انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے وزراء اور آئی جی پنجاب پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے کیس کی تحقیقات کیں۔72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اس دلخراش واقعے کے اصل ملزمان تک پہنچے ہیں۔ میں یقین دلاتا ہوں جن درندوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔میں پنجاب پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایسے واقعے کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ میں نے کچھ دیر قبل متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے ہمارے پولیس افسران مسلسل خاتون کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کی شناخت ہوئی ہے ان ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25، 25 لاکھ انعام دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ ایسے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس موقع آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بتایا کہ ہم ملزمان کے پیچھے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔سائنسی ثبوتوں کے ساتھ ملزم عابد کی رات 12 بجے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جس پر اس کا سارا ریکارڈ اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔ ہماری ٹیم نے رات کو بڑا اچھا کام کیا اور ریکارڈ حاصل کیا۔ملزم کے نام پر چار سمز تھیں۔ ایک نمبر اس کے استعمال میں تھا لیکن نام پر نہیں تھا۔ملزم عابد کا فون نمبر ملا تو ملزم عابد کے ٹیلیفون کے ذریعے اس کے ساتھی ملزم تک پہنچ گئے۔


Top