You are here
Home > پا کستا ن > اسلام آباد میں پیش آیا دلخراش واقعہ

اسلام آباد میں پیش آیا دلخراش واقعہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں پیش آیا دلخراش واقعہ، 2 خواتین کو گھر میں گھس کر بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا، 6 ملزمان نے لوہی بھیر میں خواتین سے مکروہ حرکت کی اور گھر میں لوٹ مار بھی کی، پولیس نے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق

اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں 6 ملزمان نے بھٹہ مزدور کی بیوی اوراس کے سالے کی بیوی کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا۔اندراج مقدمہ کے دائر ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چھ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خواتین کو بد فعلی کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکر لیا ہے جبکہ 2 ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دینے پر بھٹہ مزدور کا خاندان اسلام آباد چھوڑ کر کھاریاں میں اپنے رشتہ داروں کے پاس منتقل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سانحہ موٹروے، دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسرے ملزم کا نام وقار الحسن ہے، چینل فائیو کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ موٹر وے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ دوسرے ملزم کا نام وقار الحسن ہے اور یہ دونوں مل کر درندگی کا مکرو کاروبار کر رہے تھے اس حوالے سے ذرائع یہ بھی کہہ رہے کہ آج شام حکومت کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی جائے گی اور اس میں سانحہ موٹر وے کے ملزمان کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا ، یہ پریس کانفرنس وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب کریں گے۔ ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ قانون نافذذ کرنے والے اداروں کے ہتھے پہلے ہی ایک ملزم قانون کے ہتھے چڑھ چکا ہے، جس کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون سے میچ کر چکا ہے، عابد ولد اکبر علی کا تعلق بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس سے ہے، عابد نے سال 2013 میں دوران ڈکیتی ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی، ملزم کے ساتھ اس وقت اسکے 4 ساتھی بھی موجود تھے، اس واقعہ کے بعد چھ مہینوں تک اس کیس کی سماعت کی گئی تاہم بعد میں ملزمان نے مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی یوں پھر یہ معاملہ ختم ہوگیا، بدنامی کی وجہ سسے متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا، جس کے بعد اہلیان علاقہ نے دباو ڈالا جس کے بعد عباد اور اسکے خاندان نے فورٹ عباس کا علاقہ چھوڑ دیا تھا، عابد کا تعلق اتنے درندہ صفت خاندان سے ہے کہ وہ لوگ کچھ عرصہ قبلل اپنی بہن کی بھی جان لے چکے ہیں،عابد کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس نے پسند کی شادی کر رکھی ہے ۔ٰ


Top