کپتان نے ڈیلیور کر دکھایا۔!! ملکی خزانہ لبالب بھر گیا، ایک ساتھ 5.118ملین ڈالرز کا اضافہ، خطیر رقم کہاں سے آئی؟ شاندار تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 118.5 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق 4 ستمبر2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.961 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا

جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.842 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.807 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.153 ارب ڈالرہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مقامی بینکوں کے ساتھ لین دین میں سہولت اور آسانی کے لیے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام’ کا افتتاح کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بینک کی شاخ، سفارت خانے یا قونصل خانے میں جائے بغیر اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور آن لائن ذرائع سے رقوم کی ترسیل بھی کر سکیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے مطابق ‘ڈیجیٹل بینکنگ اکاؤنٹ’ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دوسرے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے ایک بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سروس’ بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی زیادہ محبِ وطن ہیں۔ کیوں کہ انہیں باہر جا کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا ملک کتنا اہم ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن بینکنگ تک رسائی اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا جو طریقۂ کار بنایا ہے، اسے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس’ کا نام دیا گیا ہے۔