سینیٹ کے ضمنی انتخابات! میر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کون سینیٹر منتخب ہوگیا؟ جانیئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے، سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو نے 38 ووٹ جبکہ جے یوآئی (ف) کے مدمقابل امیدوار غوث اللہ نے21 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں سینیٹر حاصل بزنجو کے وفات

پا جانے کے باعث نشست خالی ہوگئی تھی۔جس پر آج ضمنی انتخاب ہوا ہے۔انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو اورجے یوآئی (ف) کے غوث اللہ مدمقابل امیدوار تھے۔ پولنگ کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان میں سے61 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ نواب ثناءاللہ زہری، طور اتمانخیل اور مولوی نورللہ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔ جبکہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں دو ووٹ مسترد بھی ہوئے ہیں سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو نے38 ووٹ حاصل کیے جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے مدمقابل امیدوار غوث اللہ نے21 ووٹ حاصل کیے ہیں۔