You are here
Home > پا کستا ن > ’’ تعریف کے بھوکے لوگو! تمہیں شرم نہیں آتی کہ ۔۔۔‘‘ حناء پرویز بٹ نے ڈاکٹر شہباز گِل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

’’ تعریف کے بھوکے لوگو! تمہیں شرم نہیں آتی کہ ۔۔۔‘‘ حناء پرویز بٹ نے ڈاکٹر شہباز گِل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور( نیوز ڈیسک) لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کو کہنا ہے کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی، مجرموں کو پکڑنا کوئی احسان نہیں بلکہ یہ تم لوگوں کا فرض ہے، تم لوگ تعریف کے بھوکے ہو۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون

خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے خبر دی کہ ’’ مبارک ہو وزیراعلی عثمان بزدار کو، آئی جی پنجاب کو ،سی سی پی او لاہور اور پوری ٹیم کو۔ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے،انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے کام بولتا ہے الفاظ نہیں۔ ویلڈن بزدار ‘‘۔

شہباز گِل کے اس پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی خاتون رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’مبارک لیتے اور دیتے تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔مجرموں کو پکڑنا تم لوگوں کا احسان نہیں فرض ہے۔تعریف کے بھوکے لوگو! بے شرموں کیطرح مبارکبادیں دینا اور لینا بند کرو‘‘


Top