You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: اِک زرداری سب پہ بھاری۔۔!! پیپلز پارٹی کے سیاسی چالباز اپوزیشن کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئے

بریکنگ نیوز: اِک زرداری سب پہ بھاری۔۔!! پیپلز پارٹی کے سیاسی چالباز اپوزیشن کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر گئی، حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ،اے پی سی ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف اے پی سی بلاول ہاؤس میں ہونا تھی

تاہم اب پیپلز پارٹی نے بلاول ہاؤس میں اے پی سی سے انکار کر دیا ہے جس پر نجی ہوٹل میں اے پی سی کے لئے بکنگ کروا لی گئی ہے، اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کی جگہ تبدیل کر دی گئی،اے پی سی کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی،آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبرکو اسلام آباد میں ہو گی،اے پی سی میں پارٹی قیادت کے ہمراہ 3 رہنماوَں کو شرکت کے لیے بلایا گیا اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شرکت کریں گے۔ پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس میں جگہ کم ہونے کے باعث اے پی سی کو ہوٹل منتقل کیا گیا تا ہم کے باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلاول ہاؤس میں اے پی سی کروانے سے انکار کر دیا ہے،پیپلز پارٹی ایک بار پھر مولانا کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کے خلاف اے پی سی کی کئی دنوں سے گونج سنائی دے رہی ہے تا اہم اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اے پی سی کی مشاورت کے لئے بلاول لاہور آئے تو ن لیگ نے لفٹ نہ کروائی جس پر پی پی ناراض ہوئی، بلاول دوبارہ لاہور آئے تو ن لیگی وفد نے بلاول سے ملاقات کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، نواز شریف نے مولانا سے رابطہ کیا، شہباز شریف آصف زرداری سے ملے تا ہم اب لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف ہونے والی اے پی سی میں کوئی اہم فیصلہ نہیں ہو پائے گا کیونکہ ماضی کی طرح اپوزیشن ایک بار پھر متحد ہونے کی بجائے تقسیم ہو رہی ہے۔


Top