کیا واقعی پاکستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھا رہا ہے ؟ کل پورے ملک میں کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے اور کتنی اموات ہوئیں ؟ تازہ ترین اعداد وشمار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 370ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 548نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں اب تک97ہزار 533، سندھ میں ایک لاکھ 31ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 36ہزار 823، بلوچستان میں 13ہزار 282، گلگت بلتستان میں 3ہزار 131، اسلام آباد میں 15ہزار 832جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار 366کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 79ہزار 655افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29ہزار 534نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2لاکھ 88 ہزار 206مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 535مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 370ہوگئی۔ پنجاب میں 2ہزار 214، سندھ میں 2ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73اور آزاد کشمیر میں 65مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔