You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: کراچی کے اہم علاقہ میں عمارت میں آتشزدگی، معصوم بچوں سمیت کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بریکنگ نیوز: کراچی کے اہم علاقہ میں عمارت میں آتشزدگی، معصوم بچوں سمیت کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟ افسوسناک تفصیلات جاری

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ ہوگئیں۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو سروسز ایدھی

اور چھیپا کی ایمبولینسز اور رضا کار، پولیس و دیگر ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم آگ کی شدت کے باعث متعد لوگ بیہوش ہوگئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے۔اس حوالے سے تھانہ سول لائن پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ ہجرت کالونی کی گلی نمبر 4 میں موجود ایک عمارت میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ آیت ولد توقیر، 45 سالہ خاتون عشرت، 30 سالہ وسیلہ جبکہ 20 سالہ شہریار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت طالب، شہزاد، سنبل، توقیر، اویس، ارشاد، عبدالقطب اور ہور نما کے نام سے ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو سول ہپستال کراچی منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے موقع پر ریسکیو آپریشن کے دوران دھویں سے ایک پولیس کانسٹیبل نعیم گجر کی حالت غیر ہوگئی تھی جسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کراچی میں ایک رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جمعرات (10 ستمبر کو) شہر کے ضلع کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھیجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 4 جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کیماڑی کے ٹرمینل نمبر ایک پر شیل آئل ڈپو میں گزشتہ ہفتے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ شاہد محمد اور 45 سالہ صالح محمد جھلس کر جاں بحق جبکہ 24 سالہ فیاض رفیق، 45 سالہ شاہد حسین اور 32 سالہ محمد کاشف زخمی ہوئے تھے۔


Top