You are here
Home > پا کستا ن > گجرپورہ واقعہ : مجرمان گرفتار نہ ہو سکے ،،، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

گجرپورہ واقعہ : مجرمان گرفتار نہ ہو سکے ،،، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرپورہ زیادتی کیس میں عثمان بزدار کی تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطے کے دوران کیا، انہوں نے افسران کو فیلڈ میں رہ کر کام

جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔اس موقع پر راجہ بشارت نے عثمان بزدار کو خاتون سے زیادتی واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار کی تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے اور درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کرکے غیرذمہ دارانہ بیان پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو میڈیا پر بیان دینا ہی نہیں چاہیے، سی سی پی او کے بیان تحقیقات کا حصہ نہیں ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ میرے پاس کیس سے متعلق بہت سی اطلاعات ہیں لیکن ابھی شیئر نہیں کرسکتا،زیادتی کیس پر28مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔


Top