آرمی چیف کی اہم ترین امریکی کمانڈر سے ملاقات۔۔۔ بھارت کی نیندیں حرام کر دینے والی خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال

اور باہمی تعلقات پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔