You are here
Home > پا کستا ن > کامران خان کا عثمان بُزدار سے سوال، وزیر اعلیٰ کے جواب نے سینئر صحافی کو بھی حیران کر دیا

کامران خان کا عثمان بُزدار سے سوال، وزیر اعلیٰ کے جواب نے سینئر صحافی کو بھی حیران کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان مجھ پر بہت اعتماد کرتے ہیں ، یہی وجہ سے کہ اتنی بڑی ذمہ داری انہوں نے مجھے سونپ دی ، اب میرا فرض بنتا ہے کہ میں انکے اعتماد پر پورا اتروں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ ’’ بُزدار صاحب ! کیا وجہ ہے کہ آپ پر سب سے زیادہ تنقید کی جاتی ہے، آ پ کے جانے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں تو آپ عمران خان سے اجازت لے کر خود کیوں رخصت نہیں ہوجاتے ‘‘؟ کامران خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے پر تنقید کا سلسلہ اس وقت ہی شروع ہوگیا تھا جس وقت میں وزیر اعلیٰ نہیں تھا، ابھی نامزد ہی ہوا تھا، یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور ہمارا اور میڈیا کا پیار ببرقرار ہے، جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے میرے اوپر اعتماد کیا ہے میرا کام ہے کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اتروں، میں جب صبح دفتر آتا ہوں تو پوری نیک نیتی کے ساتھ اپنا دن گزارتا ہوں، جب آُ کی نیت ٹھیک ہو تو پھر اللہ تعالیٰ بھی آپکی مدد کرتا ہے، ہمیں تو ابھی آئے ہوئئے صرف دو سال ہوئے ہیں لیکن ہمارا موازنہ انکے ساتھ کر دیا جاتا ہے جو پینتیس سالوں سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یہ موزانہ درست نہیں ہے اور نہ ہی یہ انصاف ہے، آپ آگے آگے دیکھے ہوتا ہے کیا‘‘۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :


اس سے قبل سینئر صحافی نے وزیر اعلیٰ سے لاہور موٹر وے واقعے کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کام کر رہی ہے بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگئ کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔


Top