You are here
Home > پا کستا ن > یہ ہے نیا پاکستان! بڑے عرب ملک نے عمران حکومت سے باقاعدہ مدد طلب کر لی، پاکستانی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی

یہ ہے نیا پاکستان! بڑے عرب ملک نے عمران حکومت سے باقاعدہ مدد طلب کر لی، پاکستانی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) کویت نے چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی جان لیوا وبا کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات مانگ لیں، 439 افراد پر مشتمل پاکستان کا طبی عملہ جلد ہی کوئی پہنچے گا۔پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل کویت پہنچنے والے طبی عملے میں

96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ سٹاف اور 63 ٹیکنیشنز شامل ہوں گے، جو کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے کویتی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کریں گے۔کویت میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ کویتی ڈاکٹرز اور کویتی طبی عملے کے ساتھ 6 ماہ کے کنٹریکٹ پر کام کرے گا، جو اس عرصے کے دوران اپنے تجربات سے کویتی حکومت کی کرونا وائرس سے لڑنے میں ہر ممکن مدد کرے گا۔کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 43 لاکھ آبادی کے ملک کویت میں کرونا کے 93 ہزار کے قریب کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں 556 افراد جان سے ہاتھ وھوبیٹھے ہیں۔دوسری جانب کرونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں،حکومت کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مصروف ہو گئی ہے ۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ادھر برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے کورونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی والے ٹاپ ٹین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی جس میں وزیراعظم عمران خان کا پہلا نمبر ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کورونا وبا کے دوران امدادی شروع کیا‘ان کی حکومت کی طرف سے بیروزگار افراد تک بروقت امداد بھی پہنچائی گئی ۔


Top