You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: آصف زرداری کو سی پیک کا بانی قرار دے دیا گیا

بریکنگ نیوز: آصف زرداری کو سی پیک کا بانی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چینی سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ آصف زرداری سی پیک کے بانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق صدر سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ سابق صدر سے مکالمے کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ آپ


سی پیک کے بانی ہیں۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سابق صد آصف زرداری کو علاج کیلئے چین آنے کی دعوت بھی دے دی۔یاو جنگ نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ کا اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔ساتھ ہی چینی سفیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف ہی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور اس بات پر ہم سب کو فخر ہے۔ خیال رہے کہ سی پیک منصوبے پر پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتیں کریڈٹ لینے کی کوشش لیتی رہی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ان کے تعاون اور خلوص نیت کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تقریباً تکمیل ہونے والا ہے۔ تاہم اب چینی سفیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری سی پیک منصوبے کے بانی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سابق صدر کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔چینی سفیر نے آصف زرداری نے کہا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں، پیپلزپارٹی اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کو علاج کےلیے چین آنے کی بھی دعوت دے دی۔گفتگو کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کا حامی ہے کیونکہ چین پاکستان کا قبل اعتماد دوست ہے، جس پر فخر ہے۔یاو جنگ کا آصف زرداری سے مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔


Top