You are here
Home > پا کستا ن > تمام کالجز یونیورسٹیز 15 ستمبر کو اوپن ۔۔ مگر پنجاب یونیورسٹی کب کھلے گی؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

تمام کالجز یونیورسٹیز 15 ستمبر کو اوپن ۔۔ مگر پنجاب یونیورسٹی کب کھلے گی؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کی پالیسی جاری کردی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس تدریسی نظام بیک وقت جاری رکھےگی۔ آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصدرعایت دیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کھلنے کے پہلے مرحلے کا دورانیہ 15 ستمبر تا 25 اکتوبر پر مشتمل ہوگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اساتذہ اور ریسرچ اسٹاف پندرہ ستمبر سے اپنے دفاتر سے باقاعدہ کام کا آغاز کریں گے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبا کو 15 ستمبر سے تحقیق کے لیے یونیورسٹی آنے کی اجازت ہوگی۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبا کو سپروائزر، صدر شعبہ اور ڈین سے منظوری لینا ہوگی۔ پہلے مرحلےمیں بی ایس آنرز اور ماسٹرز کی تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔ ایم اے پارٹ ٹو اور ایل ایل بی کے امتحانات 26 ستمبر سے روایتی انداز میں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ فارمیسی اور جیالوجی کے امتحانات یکم اکتوبر سے روایتی انداز میں ہوں گے۔ طلبا کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز مختلف ڈسٹرکٹس میں بنائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام شعبوں میں بی ایس آنرز اور ماسٹرز کے داخلے مکمل کریں گےترجمان نے کہا کہ یکم اکتوبر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں نئے داخلے شروع کریں گے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبا کو 23 ستمبر سے ہاسٹل میں رہنےکی اجازت ہو گی۔یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے مرحلے کا دورانیہ 2 نومبر تا 15 دسمبر پر مشتمل ہوگا۔ 15 دسمبر سے بی ایس کے تیسرے اور ساتویں سمسٹر کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع کی جائیں گی۔ 15 دسمبر سے ماسٹرز کے تھرڈ سمسٹر کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع ہوں گی۔ طلبا کو آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طرح کی کلاسز کی پیش کش کی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلبا کو فیس میں پچاس فیصد رعایت دیں گے۔ طلباء کے لئے یونیورسٹی مکمل کھلنے پر خصوصی کلاسز اور لیب ورک کا اہتمام کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے طلبا کو 2 نومبر تا 15 دسمبر ہاسٹل کی سہولت میسر رہے گی۔ طلباکے لئے فیس ٹو فیس کلاس میں حاضر ہونا لازمی نہیں ہوگا۔یونیورسٹی کھلنےکا فیز تھری 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں نئے داخل ہونے والے طلبا کی فیس ٹو فیس کلاسزشروع ہوں گی۔ تیسرے مرحلے میں ماسٹرز پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلبا کی کلاسز شروع ہوں گی۔ تیسرے مرحلے میں بی ایس آنرز کے پانچویں سمسٹر کے طلبا کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ فیس ٹو فیس کلاسز لینے والے طلباء کو 16 دسمبر سے ہاسٹل ملے گا۔ تیسرے مرحلے میں آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلبا کو بھی فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔ تیسرے مرحلے میں بھی فیس ٹو فیس کلاسز لینا لازمی نہیں ہوگا۔پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کی روک تھام کے لئے اقدامات پر سختی سےعملدرآمد ہو گا۔ ہاسٹل کا کوئی بھی رہائشی اپنے کسی مہمان کو نہیں ٹھہرا سکےگا۔ یونیورسٹی کیمپس میں اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی کی کینٹینوں میں صرف ٹیک اوے کی سہولت ہو گی۔۔ ہاسٹل کا کوئی بھی رہائشی اپنے کسی مہمان کو نہیں ٹھہرا سکےگا۔ یونیورسٹی کیمپس میں اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی کی کینٹینوں میں صرف ٹیک اوے کی سہولت ہو گی۔


Top