You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ترین ملک کے وزیراعظم کی ملاقات۔۔۔!!! کن اہم امور پر بات چیت کی گئی ؟ جانئے

بریکنگ نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ترین ملک کے وزیراعظم کی ملاقات۔۔۔!!! کن اہم امور پر بات چیت کی گئی ؟ جانئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم سردار عمرزا کوف نے جی ایچ کیو کادورہ کیا،اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا،ملاقات میں دونوں جانب سے وسیع ترعلاقائی روابط اور بہترسلامتی کے امور پر اتفاق کیاگیا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور ازبکستان کےنائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی روابط کے فروغ اور بہتر سیکیورٹی وژن کو سپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کےنائب وزیراعظم نے جی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی روابط کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازبک نائب وزیراعظم نے کہا علاقے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے۔یاد رہے ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچے تو مشیرتجارت رزاق داؤد نے معززمہمان کانورخان ایئربیس پر استقبال کیا ، دورے میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوگا ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا تھا کہ پاکستان اوروسط ایشیائی ممالک میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں،پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔


Top