You are here
Home > پا کستا ن > فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک شخص کے جانے سے اداروں میں کام نہیں رکتے، وفاقی وزیرفواد چوہدری کو متعدد مرتبہ سمجھایا ہے۔ فواد چودہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے،آئی جی پنجاب کی تبدیلی

معمول کی کارروائی ہے۔میرے خیال میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ہیں ۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور قانون سازی کے شعبوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم ، ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انڈین ڈاکٹرزسے جیسی رپورٹ طلب کرینگے وہ بناکردے دینگے،وہاں پر جو ڈاکٹر لارنس ہیں وہ دراصل ایک انڈین ہیں یا انڈین نژاد ہیں جیسے انڈیا کے ساتھ ان کا پہلے بھی بڑا پیار ہے تو میڈیکل میں بھی ان کا ان ہی کے ساتھ پیار ہے،ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد موجود تھیں انہوں نے مانا کہ میاں نواز شریف بیمارہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار، کاشف عباسی نے کہا کہ ہم دونوں طرف سے تماشہ ہی دیکھ رہے ہیں۔


Top