You are here
Home > پا کستا ن > بڑا سیاسی تہلکہ۔!! 30دسمبر سے پہلے مسلم لیگ (ن) دو لخت۔۔۔ شیخ رشید نے پاکستانیوں کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

بڑا سیاسی تہلکہ۔!! 30دسمبر سے پہلے مسلم لیگ (ن) دو لخت۔۔۔ شیخ رشید نے پاکستانیوں کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ن لیگ30 دسمبر سے پہلے ش لیگ سے الگ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور شہباز شریف لیگ الگ ہونے سے بھی عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق وزیرریلوے نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں متفق نہیں ہیں یہ حکومت خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان صرف جلسہ جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن کی اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حالات اور بھی برے ہونے والے ہیں۔ مریم نواز کی سیاست صرف لندن جانے تک کی بات پر ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف دس ماہ سے سیر و سیاحت کر رہے ہیں لیکن واپس نہیں آرہے اور مریم نواز کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی طرح بیرون ملک چلی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ باہر جانے دیا جائے۔ نوازشریف نے نہیں آنا تھا نہ آئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا، پی ٹی آئی حکومت 3سال مزید عوام کی خدمت کرے گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب اسپتال میں بینظیر شہید ہوئی اس پر ایک روپیہ بھی نہیں لگا تھا، اگلی جمعرات کو 40کروڑ روپے سے اس اسپتال کوبنانےجارہےہیں جبکہ راولپنڈی کو 6ارب سے نیا ماں بچہ اسپتال دے رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی تعریف کرتاہوں میرا اور اس شہر کا کورونا میں خیال رکھا،صحت کیساتھ تعلیم کےشعبے میں بھی اقدامات کررہے ہیں۔


Top