You are here
Home > پا کستا ن > بڑی سیاسی جماعت نے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کردیا

بڑی سیاسی جماعت نے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی اور مشترکہ مینڈیٹ سے تعیناتیاں کی

جائیں گی، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ایسے شخص کو دیا گیا ہے جو منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے ساتھ ملزم ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ہم سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی، صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں ایک ہی زبان سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے شاید یہ اصول رکھا گیا ہو کہ انتظامی افسر اردو، پنجابی یا پشتو بولنے والا نہ ہو۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کو الگ صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کرلیں پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو زردای کی اسپین میں جائیداد کا انکشاف کر دیا، شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو کوچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول اپنی گزشتہ2نسلوں کاحساب لے ا ٓئیں میں اپنی گزشتہ7نسلوں کاحساب لے آتاہوں۔بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول کو چیلنج ہے ایوان میں تقریر کریں میں نئی پراپرٹی کی تفصیل سامنے لاؤں گا، بلاول کی اسپین میں بھی پراپرٹی ہے،سب کے سامنے آ جائے گا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے الزامات کا آج ہی جواب دوں گا، بلاول بھٹوبیرون ملک پڑھے ہیں انہیں پاکستان کے قانون کاعلم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر چکے ہیں اب بلاول بھٹوبتائیں سندھ حکومت کب اپنے اثاثے ظاہر کرے گی؟ قانون نہ ہوتے ہوئے بھی مشیرومعاونین نے اثاثے ڈیکلیئر کیے، پراپرٹی میری اہلیہ کی ہے جووالدسے ان کی بیٹی کوٹرانسفرہوئی ہے، میرے پاس ان کیخلاف اتنی تفصیل ہے آد ھے گھنٹے میں سب بتادوں گا ہماری جتنی بھی پراپرٹی ہے سب کاحساب میرے پاس موجودہے۔شہزاداکبر نے کہا کہ بلاول بھٹوکے اس پراپرٹی کاحساب ہے توسامنے لائیں، توشہ خانہ کیسزسمیت تمام معاملات سپریم کورٹ سے نیب میں آئے، بادشاہت نہیں آصف زرداری بطورریاست نمائندگی کررہے تھے بیرون ملک سے تحفے ملے توتوشہ خانے میں جمع کراناضروری ہے جب کہ نوازشریف اشتہاری ہوگئے توجائیدادبھی ضبط کی جاسکتی ہے، منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازبھی مفرورہیں۔


Top