You are here
Home > پا کستا ن > کاروباری طبقے کو شاندا ر سرپرائز۔۔۔!!! حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کاروباری طبقے کو شاندا ر سرپرائز۔۔۔!!! حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کاروباری برادری کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال، کراچی پیکج، کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کو دور کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے

کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،حکومت کاروباری طبقے کے تعاون سے معاشی ترقی کے وژن کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے درپیش مشکلات اور شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کراچی پیکج اہم ثابت ہوگا، شہر میں جدید سہولیات کی فراہمی، میگا پروجیکٹس کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ترقی کے لئے وفاق بھرپور تعاون جاری رکھے گا،وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے کورونا میں کمی میں مدد ملی،پوری دنیا میں کورونا وبا کے تدارک کیلئے کئے گئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی جارہی ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، حکومت کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، کراچی کی صورتحال میں بہتری سے کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، کراچی پیکج میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں وفد نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے خلوص سے انکار نہیں،ہم ان سے پر امید ہے،صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر، پانی، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔


Top