You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!! عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ، شاندار ویب سروس کا اجراء ۔۔۔ جان کر آپ کی ساری شکایتیں دور ہو جائیں گی

بریکنگ نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!! عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ، شاندار ویب سروس کا اجراء ۔۔۔ جان کر آپ کی ساری شکایتیں دور ہو جائیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی،معاون خصوصی زلفی بخاری نے سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کردیا ،پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8کروڑ پاکستانی مستفید ہوسکیں گے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی،

عوام کی 8600اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہو گی، پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹریٹ گروپ کے افسران کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ان کی پوسٹیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سول سروس اصلاحات کے تحت سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کی 15 پوسٹیں اور گریڈ 20 میں 29 پوسٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 میں 44 پوسٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی ترقی کا عمل 2015 سے رکا ہوا تھا۔پوسٹوں میں اضافے کے بعد صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت ممکن ہو گی۔ پولیس سروس اور آفس منیجمنٹ گروپ میں ایسے افسران کوشامل کیا جاتا ہے۔سول سروسز اصلاحات کے تحت افسران کی عرصہ تعیناتی کا تحفظ، مختلف وزارتوں میں سیکرٹری صاحبان کی تعیناتی کے حوالے سے جامع نظام کی تشکیل، ملک کے 65 اہم خودمختار اداروں کے لئے سربراہوں کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع کیا جانا، وزراء کی معاونت کے لئے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی و دیگر امور شامل ہیں ۔اس طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرمنٹ پالیسی اور اداروں کے اپنے احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔سول سروس اصلاحات کے تحت نظام حکومت میں ای گورننس کے نفاذ کے لئے روڈمیپ تشکیل دیا جا چکا ہے جس سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پبلک سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔


Top