You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:حقائق کھل کر سامنے آ گئے ۔۔۔!!!کراچی پیکیج کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں سے سچا کون؟ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی

بریکنگ نیوز:حقائق کھل کر سامنے آ گئے ۔۔۔!!!کراچی پیکیج کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں سے سچا کون؟ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کراچی پیکیج کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں سے سچا کون؟ ایم کیوایم پاکستان نے بتا دیا،ایم کیو ایم کے رہنما اوروفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ 1100ارب روپے کے کراچی پیکیج میں 400ارب روپے صوبائی ، 400 ارب وفاقی حکومت کا حصہ طے پاگیا ہے ،اسد عمر کا

موقف درست ہے 300ارب روپے میں سے کس نے کتنے دینے ہیں طے ہونا باقی ہے،اگر صحیح معنوں میں یہ رقم خرچ ہوتی ہے تو کراچی کا ڈھانچہ سدھر جائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار ہیں،اب تک وزیر اعلی نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے،تمام فریقین متفق ہیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ناکام ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طے ہوا تھا کہ پریس کانفرنس میں پیسے کا ذکر نہیں کیا جائے گا،تحریک انصاف پی پی ایم کیو ایم اور مقتدر حلقوں میں کراچی پیکیج پر کوئی متنازعہ بات نہیں ہوگی، 1.1 کھرب کے کراچی پیکج میں 60 فیصد حصہ وفاقی حکومت کا ہے،400ارب روپے صوبائی جبکہ چار سو ارب وفاقی حکومت کا حصہ ہونا طے پاگیا ہے،اسد عمر کا موقف درست ہے، تین سوارب روپے میں سے کس نے کتنے دینے ہیں طے ہونا باقی ہے۔سید امین الحق نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے،مقررہ وقت تک تمام کام شفافیت سے مکمل ہوگا،اگر صحیح معنوں میں یہ رقم خرچ ہوتی ہے تو کراچی کا ڈھانچہ سدھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی پالیسی سازی،تنازعہ کا حل اور حتمی فیصلہ کرے گی،آئین میں وفاق اور صوبوں کے اختیارات واضح ہیں،وفاق اور صوبوں کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھا چاہئے،وزیر اعلیٰ سندھ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار ہیں،اب تک وزیر اعلی نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے،تمام فریقین متفق ہیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ناکام ہوچکا ہے ،وزیر اعلی نے تسلیم کیا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ میں تبدیلی کریں گے،ایم کیو ایم بروقت بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے،کابینہ نے علی زیدی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے،یہ کمیٹی مردم شماری بارے تحفظات دور کرے گی،میں بھی کمیٹی کا ممبر ہوں کوشش ہے مردم شماری کا مسئلہ اچھے طریقے سے حل ہو۔


Top