You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: پاک فوج نے 27 فروری کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔ بھارتی ’ الفا- ایس طیارہ ‘ مار گرایا

بریکنگ نیوز: پاک فوج نے 27 فروری کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔ بھارتی ’ الفا- ایس طیارہ ‘ مار گرایا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کے تباہ شدہ ڈرون کی تصویر شیئر کی اور بتا یا کہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر پاک فوج کے دستے نے بھارتی ڈرون مار گرایا ۔

انہوں نے بتا یا کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود کے اندر پانچ سو میٹر تک داخل ہو گیا تھا ۔رواں سال پاکستانی فوج نے بھارت کے 11ڈرون مار گرائے جولائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے الزامات پر 6انکوائریوں اور 4 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکانٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور ڈی جی نیب راولپنڈی شریک ہوئے جب کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا، ڈی جی نیب سکھر اور ڈی جی نیب کراچی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں 4الگ الگ تحقیقات اور6انکوائریوں سمیت ٹیکسٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے افسران اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر کےخلاف ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی، ملزمان پر تیل و گیس کی تلاش کےٹھیکےمیں بدعنوانی کاالزام ہے ۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اورخواندگی حکومت سندھ کے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے، نیب کی اولین ترجیح میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 468ارب روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہیجو نیب کے لیے اعزازکی بات ہے۔


Top