You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان نے ٹاسک سونپ دیا، شاہ محمود قریشی کس خاص مقصد کے لیے روس روانہ ہورہے ہیں؟ بڑی خبر

عمران خان نے ٹاسک سونپ دیا، شاہ محمود قریشی کس خاص مقصد کے لیے روس روانہ ہورہے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ روس کے ساتھ لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔اسلام آباد سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماسکو روانہ ہو رہا ہوں، روسی وزیرِ خارجہ سے کل ملاقات طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہو گی۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دو طرفہ گفتگو کے لیے تیار نہیں کیونکہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی چین کے ساتھ گفتگو بھی حتمی نتیجے پر نہیں بڑھ رہی، ڈرگ ٹریفیکنگ اور افغان امن کے لیے ایس سی او فورم کردار ادا کر سکتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار ہی نہیں ہے۔


Top