شدید بارشوں کا سلسلہ ۔۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ

تک جانے کا امکان ہے ،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مون سون کا سسٹم سندھ سے نکل رہاہے جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، 12 ستمبر تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے ، شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگر سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔