کپتان کی ایک آواز پر پوری دنیا سے لبیک ۔۔۔!!!جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستانیوں سے کتنے کروڑ ڈالر منافع کمایا ؟سٹیٹ بینک نے تفصیلات بتا دیں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائے گئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں 34کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کماکر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا جبکہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوآرڈی نیشن ضروری ہے، شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد کمیٹی بنائی ہے، تمام فیصلے صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کے فورم پر ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالے مرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی، بارشوں سے بلوچستان اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے، سیلاب نے بلوچستان، اندرون سندھ اور سوات میں تباہی مچائی۔عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی والوں کیلئے پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔