لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سیاستدان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مارشل لاء لگے۔لیکن اس میں پاک فوج رکاوٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاک فوج کو ہمیشہ اپنا ملک
عزیز ہے۔اگر حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف اور موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کو بلا کر کہا تھا کہ آپ آزادانہ حکومت کریں ہم بالکل دخل اندازی نہیں کریں گے لیکن پاکستان کے خلاف بات نہیں ہو گی۔عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیا کہ نواز شریف ڈان لیکس پر این آر او مانگ رہے تھے۔تجزیہ کار نے کہا کہ سیاستدان مارشل لاء لگوانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ پاک فوج ہے کیونکہ بھارت،اسرائیل اور امریکا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور سیاستدان فوج کو تاجروںسے ملاقات کرانے میں مصروف ہے۔
مارشل لاء لگوانے کی کوشش کون کر رہا ہے؟؟ جانیئے عارف حمید بھٹی سے۔۔ @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/7tdccxN4Ld
— GNN (@gnnhdofficial) September 3, 2020
واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کی کراچی کے تاجروں سے ملاقات ہوئی تھی۔ق کراچی میں تاجروں کے ساتھ ملاقات میں سپہ سالار نے باور کروایا کہ کراچی کی حالت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ کراچی میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور معاملا ت زندگی اجیرن اور مفلوج ہوچکا ہے، جس کے پیش نظر سیاسی قیادت سمیت فوجی قیادت نے بھی کراچی کا رخ کر رکھا ہے تاکہ کراچی کو سیلاب اور معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔جنرل قمر جا وید با جوہ کراچی کے دوروزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے تمام صورت حال کا بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور تمام کراچی کا ہوائی معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے امدادی کاموں میں تیزی کی تا کید بھی کی تھی۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سپہ سالار نے یقین دہانی کروائی اور ہرممکن کوشش اور مدد کرنے کی نوید بھی سنائی۔ اس ضمن میں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف سےملا قا ت کی اور ان سے کراچی کےحالات کاشکوہ کیااور بتایا کہ سیلاب میں رہی سہی کسر بھی نکل گئی ہے۔