بریکنگ نیوز: عمران حکومت کا انو کھا ا قدام ۔۔۔!!! ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو کس چیز میں منتقل کرنے کا اعلان کردیا گیا ؟ جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

لاہور(ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔گورنر ہاوس لاہور میں دس جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سستی بجلی


کی پیداوار کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی بنانے اور بجلی بچانے کے مشن پر بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک سروے کیا تو ہر دوسرے بندے کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت ختم کرنے کے لیئے بجلی بچانا بہت ضروری ہے۔