زحمت نہیں رحمت۔۔۔!!! بحریہ ٹائون کراچی نے بارش کے پانی سے کتنے ارب کا فائدہ اٹھا لیا اور کیسے ؟ ناقابل یقین تفصیلات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بحریہ ٹائون کراچی میں اپنی نوعیت کے پہلے پرائیویٹ 12چھوٹے ڈٰیمز تعمیر کئے گئے ہیں ، کراچی میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ان ڈیمز میں 167.6ملین گیلن پانی سٹور کیا گیا ہے، ڈیمز کی وجہ سے بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے اور اس پانی کے ذریعے ہونیوالی

تباہی سے بھی بچائو ممکن ہوا ہے ،بحریہ ٹائون کراچی میں مزید ڈیمز بنائے جائینگے اور موجودہ ڈیمز میں پانی سٹور کرنے کی صلاحیت 275پلس ملین گیلن تک بڑھائی جائیگی ، پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے ،اقوام متحدہ کے مطابق 2025کے آخر تک 1.8 بلین لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے چالیس لاکھ درہم کی ہنگامی امداد فراہم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ، خلیفہ بن زاید النہیان فانڈیشن نے پاکستان میں سیلاب ے متاثرہ افراد کے لئے چالیس لاکھ درہم کی فوری امداد فراہم کردی۔خلیفہ فائونڈیشن کی ریلیف ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں پچھہتر ہزار افراد میں سامان تقسیم کیا ، امدادی سامان میں ادویات، خیمے، بچوں کے کھانے کی اشیا شامل ہیں۔یہ امداد یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی ہدایت پر پاکستان بھجوائی گئی۔