بریکنگ نیوز: کراچی والوں کی قسمت کھل گئی ۔۔۔!!! وزیراعظم کا دورہ کراچی ، بڑے پیکج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کے دورے کے دور ان بڑے پیکج کااعلان کرینگے ۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہورا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہلیا گیا ۔وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم عمران خان جمعہ

کے روز کراچی کادورہ کریں گے،وزیراعظم کراچی کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کرینگے۔ وزیر اعظم نے واضح کیاکہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ وزیر اعظم نے بارش کے باعث موجود حالات پر تشویش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نےنالہ لئی کے بہتر انتظامات پر وزیراعلی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آٹا، چینی کی ترسیل مال گاڑی کی ذریعے کی جائے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے جاپان کے سفیر کنینی اوری مٹشودا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات میں وسعت چاہتا ہے ، جاپان پاکستان سے چاول مچھلی آم اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانا چاہتا ہے ۔چاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنی بندرگاہوں کو بہتر بنائے ۔جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے مدد فراہم کرے گا ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مدد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کیے جائیں گے ۔مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی ،مشیر خزانہ نے کہاکہ کورونا وائرس سے پہلے ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری ہونا شروع ہو گئی تھی ،ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک جلد معاشی استحکام حاصل کر لے گا ۔ جاپانی سفیر نے حالیہ بارشوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ،جاپانی سفیر نے امید ظاہر کی خطے میں قیام امن سے پاکستان کیلئے تجارت کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ جاپان پاکستان کا دوست ملک ہے ۔مشیر خزانہ نے جاپان کی امداد کا شکریہ ادا کیا ۔