پنجاب کی 2 حصوں میں تقسیم شروع! تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑی تعیناتیاں شروع، عمران حکومت نے ایک اوروعدہ وفا کر دکھایا

لاہور( نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے سیکرٹری تعینات کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد اجمل بھٹی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات، راناعبیداللہ انورکو سیکرٹری خزانہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لگا دیا گیا، شعیب اقبال سید سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا جبکہ راجہ خرم شہزاد انور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی

پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیاقت علی سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات، ثاقب علی کو سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لگا دیا گیا،آفتاب احمد پیرزادہ سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب تعینات، نوشین ملک کو سیکرٹری سروسزجنوبی پنجاب لگا دیا گیا، مومن آغا کوسیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔نذیراحمد گجانہ کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔


دوسری جانب محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے70نئی اسامیاں تخلیق کرلیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے گریڈ21کی ایک،گریڈ20کی 21سیٹیں،گریڈ19کی 21 اور گریڈ18کی 34سیٹیں تخلیق کی گئی ہیں،15محکموں کےسیکرٹریز جنوبی پنجاب میں دفاترکھولیں گے،سیکرٹری لائیوسٹاک،پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ ،بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،لوکل گورنمنٹ اور محکمہ داخلہ کے سیکرٹری جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے،سیکرٹری زراعت ،ہیلتھ،ایجوکیشن،سیکرٹری فنانس،لائیوسٹاک،ایری گیشن،سی اینڈ جی اے ڈی اورسیکرٹری لا کے دفاتر بھی جنبی پنجاب میں ہوں گے، محکمہ خزانہ نے نئی اسامیوں کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔