بریکنگ نیوز: سارے خواب چکنا چور۔۔۔!! FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے میں عمران حکومت کو بد ترین ناکامی کا سامنا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وی لاگر اور صحافی ملیحہ ہاشمی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں جس بھونڈے طریقے سے بغض عمران میں پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اپوزیشن جماعتوں نے صرف عمران خان کی نفرت میں

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے سینٹ میں بھرپور تعاون کیا، لیکن دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں نے سینٹ میں اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن والے کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی عزت نفس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ملیحہ ہاشمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، اپوزیشن جماعتیں گزشتہ 40 سال سے لوٹ مار کرکے ملک کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ اس وقت ملک کا کوئی بھی ادارہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، ہمارا کرنٹ اکاونٹ ہمیشہ سے خسارے میں رہا ہے لیکن موجودہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے قابل تعریف اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر تقریبا قابو پا لیا ہے اور پاکستان کو نقصان سے نکال کر 424 ارب روپے منافع میں لے گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی صرف انہی کے حالات بدلتا ہے جو اپنی سوچ بدلتے ہیں، اسی طرح عمران خان نے اپنی سوچ بدل لی تھی جس کے بعد اب پاکستان کے حالات بدلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ ہم بچپن سے ایک ہی بات سنتے آ رہے تھے کہ پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے پاکستان قرضوں کی دلدل میں مزید دھنس گیا ہے، پاکستان میں کچھ اچھا ہے نہیں پاکستان برباد ہو رہا ہے، لیکن اب اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں اپنے سات سالہ دور حکومت میں انقلابی اقدام اٹھائے۔ خیبرپختونخوا کے ہر ایک فرد کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروانے کی انشورنس دی گئی۔