خان صاحب !!! وزیراعلیٰ پنجاب جس کو مرضی بنائیں لیکن اتنے فنڈ جلد سے جلد جاری کر دئیے جائیں نہیں تو ۔۔۔۔ مونس الٰہی نےحکومت سے ناقابل یقین مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کیلئے درکار فنڈز فوری جاری کیے جائیں، پاکستان مسلم لیگ نے کورونا وائرس بحران میں عوام کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی آگہی کیلئے بھی پاکستان مسلم لیگ

اور ایکو فرینڈز تربیت کا اہتمام کریں، مسلم لیگی کارکن پنجاب بھر میں اپنی جان خطرہ میں ڈال کرعوام میں فیس ماسک، سینی ٹائزرز اور آگہی فراہم کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے تحت ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں مو نس الٰہی نے کارکنوں کو15 ستمبر سے تعلیمی اداروں میں جا کر ایس ا و پیز کی عملی تربیت کا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے کارکن کورونا وائرس بحران کے دوران عوام کی خاطر اپنی جان خطرہ میں ڈال کرپنجاب بھر میں لوگوں میں فیس ماسک، سینی ٹائزرز اور آگہی فراہم کرتے رہے، صوبہ بھر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی علاقوں میں جا کر جذبہ خدمت سے سرشار اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر یہ کارکن عوام کی خدمت کرتے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ریسکیو 1122 کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں فیس ماسک، سینی ٹائزرز اور حفاظتی لباس بھی فراہم کیے۔