1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے عمران خان کا بڑا فیصلہ! 71 ہزار سے زائد اسامیاں ختم، سرکاری ملازمین کی ترقی کے لیے کڑی شرط عائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا ہے، 25 سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا، وفاقی حکومت کے محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے

324 کی جا رہی ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے گورننس کے نظام میں میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ ہوگیا ہے اصلاحات پیکیج کا مقصد تمام شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا ہے، وفاقی حکومت کے سرکاری محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے324 کی جارہی ہے جبکہ سرکاری محکموں میں ایک سال سے خالی 71 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا جلد حل اور ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کا مشن ہے 25 سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ آٹو میشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور مسائل جلد حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سرکاری محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے 324 کی جارہی ہے وفاقی محکموں میں ایک سال سے خالی 71 ہزار سے زائد فالتو آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ملازمین کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی بنیاد صرف کارکردگی ہو گی۔