خان صاحب !!! ہم نے آپ کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ہے لیکن اب آپ ۔۔۔وزیر اعظم عمران خان سے گلہ کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کراچی سمیت سندھ بھر کی حالت پر نوٹس لیں، کراچی کے شہری بے یارومددگار جبکہ سندھ حکومت روائتی غفلت میں مصروف ہے،کراچی کو بارشوں سے زیادہ سندھ حکومت کی نااہلی سے نقصان ہورہا ہے،روشنیوں کے شہر کو سندھ حکومت

نے اندھیروں اور پانی میں ڈبو دیا ہے،شہری روڈوں پر خوار و پریشان ہورہے ہیں وزراء کہیں نظر نہیں آرہے۔ تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزراء ٹوئٹر سے بھی غائب ہوچکے ہیں،وزیر بلدیات کا اس صورتحال پر ایک بھی بیان نہیں آیا،پی پی نے ثابت کردیا کہ کراچی کے مسائل سے ان کا تعلق نہیں،کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے۔ وزیر اعلی ہاؤس کی سڑک کا دورہ کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے علاوہ پورا کراچی ڈوبا ہوا ہے، اس روڈ کے علاوہ تمام شاہراہیں تالاب بن چکی ہیں، یہ دہرا معیار ہے اپنے گھر کے باہر کا روڈ وی آئی پی بنایا ہوا ہے، اس روڈ پر نہ پانی ہے نہ کوئی کھڈا، پولیس موبائلیں لائین سے کھڑی ہیں، سی ایم صاحب اندر سو رہے ہیں اور پورا شہر ڈوبا ہوا ہے۔