بریکنگ نیوز: مالی سال کا پہلاماہ۔۔!!!پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اچانک بڑی کمی ، کاروباری افراد کو بڑ ا جھٹکا دے دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلاماہ میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ،رواں مالی سال کے پہلا ماہ جولائی میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ،امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے پیسہ نکال لیاجبکہ چینی

سرمایہ کاری بڑھ گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی سرمایہ کار3کروڑ94لاکھ ڈالراوربرطانوی سرمایہ کار2کروڑ18لاکھ ڈالر نکال لے گئے،جولائی میں سب سے زیادہ 2کروڑ71لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی طرف سے کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں نجی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 4کروڑ11لاکھ ڈالر رہا،رپورٹ کے مطابق سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی جبکہ نجی شعبے میں کم ہو گئی۔جولائی 2020میں سرمایہ کاری کاحجم جولائی 2019سے6کروڑ38لاکھ ڈالر کم رہا،حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں 6کروڑ61لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز لاہور کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ان مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1لاکھ 7 ہزار 525 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے کو ملی جبکہ چاندی کی قیمت 1 ہزار 380 روپے فی تولہ رہی۔