بریکنگ نیوز: اسٹاک مارکیٹ کا کباڑہ ہو گیا ، سرمایہ کاروں کے 57 ارب روپے چند لمحوں میں ڈوب گئے ۔۔۔۔ تازہ ترین مگر تشویشناک خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مند ی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ کر 39600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 57ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے

گھٹ کر73کھرب روپے کی سطح پر آگی جبکہ61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی،منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤکے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39240پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم مارکیٹ کو مندی کی شدت سے بچانے کے لئے ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب انڈیکس39600پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 246.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39868.55پوائنٹس سے کم ہو کر 39621.59پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 106.70پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17283.47پوائنٹس سے گھٹ کر 17176.77پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28075.02پوائنٹس سے کم ہو کر 27858.64پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے رجحان کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب17کروڑ44لاکھ11ہزار49روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب18ارب 38کروڑ11لاکھ 31ہزار557روپے سے کم ہو کر73کھرب61ارب 20کروڑ67لاکھ 20ہزار508روپے ہو گیا۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 13ارب روپے مالیت کے 40کروڑ4لاکھ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ46لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،237میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 184.40روپے سے کم ہو کر168.25روپے اور قیمت فروخت168.60روپے سے کم ہو کر168.45روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168روپے سے بڑھ کر168.20روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.30روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت199.30روپے سے کم ہو کر198.50روپے پر آ گئی جبکہ25پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.75روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220.75روپے سے بڑھ کر 221روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیو لرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2ڈالر سستا ہو کر1933ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 1لاکھ18ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کے اضافے سے 1لاکھ 1ہزار166روپے پر آ گئی۔