پاکستانیوں نے احتیاط بھی نہیں کی ، ڈرے بھی نہیں اور کورونا ختم بھی ہو گیا ، آخر کیسے ؟ ایک برطانوی ادارے نے اس بات پر تحقیق کی تو کیا شاندار حقیقت سامنے آگئی ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا ء پر کافی حد تک قابو پا کر سائنسدانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا۔دی ٹیلی گراف نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو کی وجہ نوجوان آبادی، مضبوط قوتِ مدافعت

اور سمارٹ لاک ڈاؤن ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز اور ماہرین یہ راز جاننے کے کوشش کر رہے لیکن وہ کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتے۔اخبار لکھتا ہے پا کستا ن میں یومیہ اموات اور کیسز کی تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور وہاں وائرس اب بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔