بی این پی سربراہ اختر مینگل کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) رکن پارلیمنٹ اختر جان مینگل میں کرونا وائرس کی تشخیص، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا، حال ہی میں ملاقات کرنے والے تمام افراد سے کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اختر جان مینگل

میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اختر مینگل نے خود میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد فوری خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اختر مینگل نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ان سے حال ہی میں ملاقات کی، وہ تمام افراد فوری اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس تشخیص کے باوجود اختر مینگل کی طبیعت بہتر ہے۔


واضح رہے کہ اب تک ملک بھر کے درجنوں اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ اکثریتی اراکین اسمبلی کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے۔ تاہم افسوسناک طور پر کچھ اراکین اسمبلی اور نامور سیاستدان کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔