بس بہت ہوا ، اب عمران خان کے پاس استعفیٰ کے علاوہ دوسری کوئی آپشن نہیں ۔۔۔ (ن)لیگ نے حکومت کے خلاف آخری پتہ کھیل دیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ایٹمی قوت بننا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے آج کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بدقسمتی سے دوسرے ہاتھ میں کشکول ہے، میں نے پہلے بھی

کہا تھا کہ کشکول اور ایٹمی طاقت اکٹھا نہیں چل سکتے، ہم نے اس لیے پاکستان نہیں بنایاکہ ہم کشکول اٹھائیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ کشکول کو توڑ دیا جائے ، کمبل کی طرح یہ کشکول ہماری معیشت پر لیپٹا ہوا ہے ، کسی نے ہم پر یہ کشکول مسلط نہیں کیا یہ ہماری نااہلی ہے ، ہم اس کشکول کو توڑ سکتے ہیں شرط صرف یہ ہے کہ ہم خود کو اہل بنائیں ، وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر آزاد نہ ہوں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوگ دوائی اور علاج کے بغیر سسک سسک کر جان دے رہے ہیں، نوازشریف کے دور میں کس طرح ہسپتالوں میں ادویات مفت ملتی تھیں، نوازشریف کے دور میں اسپتالوں میں سی ٹی اسکین مفت تھا، آج ہسپتالوں میں مفت دوائی اور سی ٹی سکین ختم کردیے گئے ، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے ہسپتال بنائے گئے مفت ادوایات دی جاتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 تک بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، 2018 سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تھی ،آج اتنی بجلی موجود ہے کہ ہرکاروبار چل سکے ، آج اگر بجلی بند ہورہی ہے تو حکومت کی نااہلی ہے ، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ بس اوپر سے نہیں نیچے سے جانی چاہیے تھی ، میٹرو بناکر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے 72 سال میں جو کیا پاکستان کے لیے قربانی دینے والوں کی روح تڑپ رہی ہوگی، پاکستان کے لیے خون دینے والوں نے فلاحی ریاست کے لیے قربانی دی تھی، اس لیے قربانی نہیں دی تھی کہ ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہوگا، دو سال ہوگئے یہ ہمارے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو استعفا دے کر گھر چلا جاوں گا۔