پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب میں فوج اور یرنجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں صوبے بھر امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے پنجاب میں فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا

گیا ہے، محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 36 ہزار 138 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ 9 ہزار ایک سو اٹھارہ ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں پنجاب بھر میں فوج اور یرنجرز کو تعینات کیا جائے، پاک فوج سے آرمی کی 63 جبکہ رینجرز کی 43 کمپنیاں مانگی گئیں ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے مراسلہ پاک فوج کو ارسال کر دیا ہے۔